QR CodeQR Code

افواج پاکستان دنیا کی ناقابل شکست فورس اور قوم کا فخر ہیں، محمد اقبال چغتائی

7 Sep 2015 19:34

اسلام ٹائمز: ملتان میں تحریک منہاج القرآن کے رہنما کا یومِ دفاع کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کی داخلی اور خارجی سلامتی کی ضامن، ضرب عضب کامیابی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، جنگ ستمبر میں قوم کے بہادر سپوتوں نے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوادئے،آج بھی ہر دم تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن ملتان کے رہنما میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمارے جذبوں اور وطن سے محبت کو جلا بخشتا ہے۔ ایک نجی سکول میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اقبال چغتائی نے کہا کہ افواج پاکستان دنیا کی ناقابل شکست افواج میں سے ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔یہ ہماری بہادر افواج ہی ہیں جنہوں نے ہمیشہ جراتوں کی عظیم داستان رقم کی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی قوم پوری دنیامیں عظت اور وقار کے ساتھ پہچانی جاتی ہے۔ ہماری پاک افواج اپنے وطن کی داخلی اور خارجی سلامتی کی ضامن ہے۔ جس کیلئے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب تکمیل کی جانب گامزن ہے ۔ہماری بہادر افواج نے ہر موقع پر شہادتوں کی لازوال داستان رقم کی ہے۔ جب ستمبر میں بھی قوم کے بہادر اور مایہ ناز سپوتوں نے بھارتی افواج کو ناکوں چنے چبوائے جس کی وجہ سے بھارتی سورما میدان جنگ سے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ آج ملک میں جاری دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہی بہادر افواج ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گی اور وہی دن پاکستان میں حقیقی انقلاب کا دن ہوگا۔ اس موقع پر ملک شاہد، مجاہد حسین، رائو عارف رضوی، چوہدری وحید حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 484572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484572/افواج-پاکستان-دنیا-کی-ناقابل-شکست-فورس-اور-قوم-کا-فخر-ہیں-محمد-اقبال-چغتائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org