0
Monday 7 Sep 2015 19:42
اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالے ملک اور مذہب سے مخلص نہیں

ایک دوسرے کو کافر اور واجب القتل قرار دینے والوں کیخلاف بھرپور ایکشن ہوگا، چوہدری نثار علی

دہشتگردی میں ملوث فرد یا ادارے کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائیگی
ایک دوسرے کو کافر اور واجب القتل قرار دینے والوں کیخلاف بھرپور ایکشن ہوگا، چوہدری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نظریات ختم کرنے کیلئے علماء کی خدمات حاصل کی جائیں گی، مدارس کو بیرونی فنڈنگ کا طریقے کار حکومت طے کرے گی، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو کافر اور واجب القتل قرار دینے والوں کیخلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔ اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کیساتھ ساتھ مدارس کی رجسٹریشن پر بھی اتفاق کیا ہے، دہشت گرد نظریات ختم کرنے کیلئے علماء کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دس ستمبر کو چاروں وزرائے اعلٰی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اجلاس میں شریک ہونگے، آج ہونے والے اجلاس میں تمام مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اتفاق ہوا، رجسٹریشن آسان بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، تین ماہ میں مدارس کے تمام کوائف حاصل کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مدارس کو بیرونی امداد کا طریقہ کار حکومت وضع کرے گی، دہشت گردی میں ملوث شخص یا ادارے کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علماء کی خدمات حاصل کی جائیں گی، تمام علمائے کرام نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ رقوم کی تقسم سے متعلق وزیر داخلہ نے بتایا کہ مدارس کو رقوم کی ترسیل بینکوں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ مدارس بیرونی امداد کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے، مدارس سے متعلق قانون سازی تنظیم المدارس کی مشاورت سے ہوگی، اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے ملک اور مذہب سے مخلص نہیں، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مدارس کا نصاب بہتر بنانے کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصاب کیلئے وزارت تعلیم، مذہبی امور، مدارس کی کمیٹی قائم ہوگی، مدارس کو بدنام کرکے مالی مقاصد حاصل کرنیکا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، پاکستان کے مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ اجلاس میں علماء نے مدارس میں اولیول، اے لیول نصاب شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ سانحہ صفوراء پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد مدارس کے پڑھے ہوئے نہیں تھے، سانحہ صفورہ میں اعلٰی تعلیم یافتہ طالبعلم ملوث تھے، مذہب اور فرقے کے نام پر قتل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو کافر اور واجب القتل قرار دینے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، ایسے لوگ اور اس میں ملوث عناسر اب بچ نہیں سکیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مدارس کے تمام مالیاتی امور بینکوں کے ذریعے مکمل کئے جائینگے، تمام علما کرام نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر اتفاق کیا ہے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی تنظیمات کے ساتھ مشاورت کی جاچکی ہے، تمام علمائے کرام نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم مدارس سے متعلق حتمی اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں تیزی لانا ہے۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق رائے پایا گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مدارس کے تمام مالیاتی امور بینکوں کے ذریعے مکمل کئے جائینگے۔ مدارس کے لئے غیر ملکی فنڈنگ کا طریقہ کار بھی بنایا جائے گا، اتفاق رائے سے مدارس کی رجسٹریشن کا فارم تیار کیا جائے گا۔ مدارس کے لئے رقوم کی ترسیل بینکوں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ فنڈنگ کا طریقہ کار حکومت طے کرے گی، مدارس کی آسان رجسٹریشن کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ بنیادی محور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ مدارس میں اے اور او لیولز تک کی تعلیم کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ 10 ستمبر کو چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، وفاق اور صوبائی حکومتوں اور مدارس التنظیمات پر مشتمل کمیٹی قائم کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومتوں نے مدارس کے معاملے پر کچھ نہیں کیا۔ مدارس کو استعمال کرکے مقاصد حاصل کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، پاکستان میں مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔ امریکہ میں بھی کہا کہ علماء دہشتگردوں کیخلاف اسلام کا موقف پیش کر رہے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث فرد یا ادارے کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائیگی، مدارس اور انکی قیادت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت، فوج کی معاون ہیں۔
خبر کا کوڈ : 484596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش