0
Monday 7 Sep 2015 22:38

سیاسی مداخلت کے خاتمے سے پولیس کارکردگی بہتر ہوئی، پرویز خٹک

سیاسی مداخلت کے خاتمے سے پولیس کارکردگی بہتر ہوئی، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سیاسی مداخلت کے خاتمے کے باعث پولیس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، اپوزیشن نے بھی پولیس اصلاحات کو سراہا ہے۔ پولیس لائنز پشاور میں پولیس انفاریشن ٹیکنالوجی اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اسکولوں کی تعمیر سے خیبر پختونخوا پولیس ماڈرن پولیس کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں پہلے انٹیلی جنس سسٹم نہیں تھا، اب انٹیلی جنس سسٹم بھی ہے اور ریکارڈ سسٹم بھی۔ جس کے باعث پولیس ایک منظم فورس بن گئی ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پولیس کی بہتری کی وجہ سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بدنامی کی وجہ ٹریفک پولیس ہے اور ٹریفک وارڈن نظام کو پشاور بھر میں نافذ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں 100 رپورٹنگ روم بھی بنائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 484605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب