0
Monday 7 Sep 2015 22:48

گلگت، عطاءآباد جھیل کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے کام تیز کرنے کا حکم

گلگت، عطاءآباد جھیل کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے کام تیز کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے گلگت بلتستان کی پی ایس ڈی پی سکیموں کو تیز کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ ایک اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ عطاءآباد جھیل کےِ ارد گرد سیاحتی مراکز بنانے کے لیے کام میں تیزی لایا جائے اور اس میں درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ گورنر گلگت بلتستان نے اُمید ظاہر کیا کہ عطاءآباد جھیل کو ایک سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے سے گلگت بلتستان میں سیاحوں کے تعداد میں اضافہ ہوگا جس سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ گورنر گلگت بلتستان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کارڈیالوجی سنٹر، گلگت میں سیوریج سسٹم اور ہینزل پاور پرجیکٹ کے کاموں میں تیزی لایا جائے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور نقصانات کے عوض صحیح اعداد و شمار مرتب کرنے پر زور دیا تاکہ متاثرین کو جلد از جلد امداد مل سکے۔ اس کے علاوہ گلگت نلتر روڑ کی کشادگی کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور مختلف ترامیمات کے ساتھ اس کی فیزبلیٹی رپورٹ کو جلد سے جلد تیار کرنے کی ہدایات کی۔ اجلاس میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحٰمن، سیکرٹری کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان عابد سعید، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین، سیکرٹری ہوم سبطین احمد، سیکرٹری ٹوریزم سید ہادی اور دیگر اعلٰی افسران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 484609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش