QR CodeQR Code

فوج اور عوام کی یکجہتی نے پاکستان کو نئی توانائی دی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

7 Sep 2015 23:13

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ ضمنی و بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں۔ سیاسی استحکام کا مددگار انتخابی نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں، اسلحہ کے سوداگروں اور قومی خزانے کے لٹیروں سے پاک کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ میگا کرپشن نے پاکستان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ کی تو مقبوضہ کشمیر اور خالصتان آزاد ہو جائیں گے۔ کرپشن کرنے والے بچ گئے تو ملک نہیں بچے گا۔ جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے جمہوریت کے چمپئن نہیں ہوسکتے۔ قطر گیس ڈیل کا سیکنڈل سامنے آئے گا تو قوم کے ہوش اڑ جائیں گے۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود اصغر خان کیس کے ملزمان کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا۔ حقیقی جمہوریت کیلئے سیاست کو کرپشن سے پاک کرنا ضروری ہے۔ فوج اور عوام کی یکجہتی نے پاکستان کو نئی توانائی دی ہے۔ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔ کرپشن نے سٹیل ملز، پی آئی اے اور ریلوے جیسے قومی اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ضمنی و بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں۔ سیاسی استحکام کا مددگار انتخابی نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں ، اسلحہ کے سوداگروں اور قومی خزانے کے لٹیروں سے پاک کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ میگا کرپشن نے پاکستان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ قوم دفاع وطن کیلئے متحد، پر عزم اور تیار ہے۔ بھارت کی ہر سازش کا توڑ قومی یکجہتی میں پوشیدہ ہے۔ قومی سلامتی کیلئے بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 484615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484615/فوج-اور-عوام-کی-یکجہتی-نے-پاکستان-کو-نئی-توانائی-دی-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org