QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ جاری

8 Sep 2015 15:22

اسلام ٹائمز: متاثرین کی واپسی کا مرحلہ 31 اگست سے شروع ہوا، جو 23 ستمبر تک جاری رہے گا اب تک 2 ہزار چار سو 36 خاندان پاک فوج کی سخت سیکیورٹی میں تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ٹانک سے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ جاری ہے۔ اب تک دو ہزار چار سو سے زائد خاندان اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ جنوبی وزیرستان کے راہ نجات آپریشن کے متاثرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرین کی واپسی کا مرحلہ 31 اگست سے شروع ہوا، جو 23 ستمبر تک جاری رہے گا اب تک 2 ہزار چار سو 36 خاندان پاک فوج کی سخت سیکیورٹی میں تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ ظفر الاسلام خٹک کے مطابق واپس جانے والے خاندانوں کے لیے کھانے، پینے، تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 484732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484732/جنوبی-وزیرستان-کے-متاثرین-کی-واپسی-کا-بارہواں-مرحلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org