0
Tuesday 8 Sep 2015 16:28

پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں رہ کر ہی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں رہ کر ہی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب جمہوریت کو نقصان تھا، ہم سب سے پہلے کھڑے تھے اور مفاہمتی پالیسی نے ہی پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا، تاہم ہم سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کریں گے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، تاہم ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور پالیسیوں میں بہتری کی ضرورت ہے، جبکہ مفاہمتی پالیسی سے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا، جس سے عوامی سطح میں ہمارا گراف نیچے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اگر وفاق کے ذریعے نہ چلایا گیا، تو مسائل ہوں گے اور اگر کوئی ادارہ اپنے کام سے تجاوز کرے گا تو کام نہیں چلے گا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ رینجرز اگر دائرہ کار سے باہر کام کرے گی، تو ان کو سمجھانا میرا حق بنتا ہے، تاہم ہم پارلیمنٹ میں رہ کر جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہمارا کوئی اقدام سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کیلئے نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر دہشتگردی کا الزام لگانا درست نہیں، ہم تو دہشتگردی کے خلاف رہے ہیں، جس کی وجہ سے عام انتخابات میں ہم دہشتگردوں کے نشانے پر رہے جبکہ دہشتگردوں کی مدد کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کا کسی جماعت کے ساتھ الائنس نہیں، تاہم انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنتے رہتے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کے ایشو پر بہت سی جماعتیں اکٹھیں ہیں، اور اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی استعفوں اور ڈیڈلاک کی بات نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 484747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش