QR CodeQR Code

سعودی عرب دبائو ڈال کر پہلے متحدہ عرب امارات اور اب قطر کو یمن کی جنگ میں الجھا رہا ہے، انصاراللہ

8 Sep 2015 18:31

اسلام ٹائمز: قطر کی جانب سے یمن میں فوجی بھیجنے کی مذمت کرتے ہوئے انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رہنما نے کہا کہ قطر کے فوجیوں کے یمن میں داخل ہونے کا اس ملک کے خلاف فوجی کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن ضیف اللہ الشامی نے خبردار کیا ہے کہ یمنی عوام، قطر کے فوجیوں سے بھی اسی طرح مقابلہ کریں گے جس طرح وہ اس سے پہلے یمن میں داخل ہونے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کا مقابلہ کرتے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے یمن کی دلدل میں پھنسنے کے بعد اب قطر اس دلدل میں پھنسنے جا رہا ہے۔
ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ قطر کے فوجیوں کے یمن میں داخل ہونے کا اس ملک کے خلاف فوجی کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تحریک انصار اللہ دوسرے عوامی گروہوں کے ساتھ مل کر یمن میں جدوجہد جاری رکھے گی۔ سعودی عرب دبائو ڈال کر پہلے متحدہ عرب امارات اور اب قطر کو یمن کی جنگ میں الجھا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 484766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484766/سعودی-عرب-دبائو-ڈال-کر-پہلے-متحدہ-امارات-اور-اب-قطر-کو-یمن-کی-جنگ-میں-الجھا-رہا-ہے-انصاراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org