QR CodeQR Code

شام میں برطانوی ڈرون حملے میں دو برطانوی جنگجو ہلاک، ڈیوڈ کیمرون

8 Sep 2015 18:44

اسلام ٹائمز: برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ شام میں برطانوی فضائیہ کے ڈرون حملے میں خود کو داعش کہلانے والی تنظیم کے دو برطانوی جنگجو مارے گئے تھے۔ وزیراعظم کے بقول ریاد خان نے برطانوی سرزمین پر سفاکانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی اور اپنے دفاع کے لیے اٹھایا جانے والا یہ قدم قانونی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ارکان پارلیمان کو بتایا ہے کہ کارڈیف کے رہائشی ریاد خان اور ابرڈین کے رہائشی روح المین گذشتہ ماہ شامی شہر رقہ میں برطانوی فضائیہ کے ڈرون حملے میں مارے گئے اور یہ برطانیہ کا شام میں داعش کے لیے لڑنے والے برطانوی شہریوں پر پہلا حملہ تھا۔ وزیراعظم کے بقول ریاد خان نے برطانوی سرزمین پر سفاکانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی اور اپنے دفاع کے لیے اٹھایا جانے والا یہ قدم قانونی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاد خان کو بے حد محتاط منصوبہ بندی کے بعد ڈرون میں اس وقت ہدف بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے یہ بھی تصدیق کی کہ 24 اگست کو رقہ میں ہی امریکی فورسز کی کارروائی میں برمنگھم سے تعلق رکھنے والی جنید حسین مارے گئے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاد خان اور جنید حسین نے رواں موسم گرما میں برطانیہ میں منعقد ہونے والی یادگاری تقریبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 484770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484770/شام-میں-برطانوی-ڈرون-حملے-دو-جنگجو-ہلاک-ڈیوڈ-کیمرون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org