0
Wednesday 9 Sep 2015 00:16

یوم دفاع ختم نبوت بھی سرکاری سطح پر منایا جائے، مولانا احمد مدنی

یوم دفاع ختم نبوت بھی سرکاری سطح پر منایا جائے، مولانا احمد مدنی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) فیصل آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا احمد مدنی نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کی طرح یوم دفاع ختم نبوت بھی سرکاری سطح پر منایا جائے، قوم 6 ستمبر کو پاکستان جبکہ 7 ستمبر کو عقیدہ ختم نبوت کے دفاع میں کامیاب ہوئی۔ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، حکومت ایسی پالیسی تیار کرے جس کے تحت کوئی قادیانی کلیدی عہدے پر فائز نہ ہو سکے۔ دوسری طرف سرگودھا ضلع کے دیوبندی علما مولانا محمد اکرم طوفانی، مولانا عبدالرشید، مولانا نور محمد ہزاروی، مولانا قاری عبدالوحید، مفتی محمد شاہد مسعود، مولانا عبدالرحمن جامی، مولانا ثناء اﷲ ایوبی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح حکومت دیگر قومی دن مناتی ہے اس طرح یوم ختم نبوت کو بھی سرکاری طور پر منایا جائے، کیونکہ  80 سال کی جدوجہد کے بعد 7 ستمبر 1974 کو قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا تھا جو کہ امت مسلمہ کے لئے بہت بڑی خوشخبری تھی۔ علمائے کرام نے کہا کہ قادیانی ملک و ملت کے سب سے بڑے غدار ہیں جنہیں کلیدی عہدوں سے فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہیے، آج تک قادیانیوں نے اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کرتے ہوئے ووٹر لسٹوں میں اپنا اندراج نہ کروا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کے قانون اور آئین کو نہیں مانتے۔
خبر کا کوڈ : 484816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش