QR CodeQR Code

پشاور پولیس کو جدید اسکینرز فراہم کر دیئے گئے

9 Sep 2015 09:41

اسلام ٹائمز: خیبر پختونخوا حکومت نے ان اسکینرز کا مطالبہ 2010ء سے کر رکھا تھا جب صوبے میں دہشتگردی عروج پر تھی۔ پشاور پولیس کو اسکینرز ایسے وقت میں دیئے گئے ہیں، جب دہشتگردی کی شرح میں 70 فیصد کمی آ چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے 5 سال کے بعد بارودی مواد اور اسلحے کی نشاندہی کے لیے بالآخر کروڑوں روپے ماليت کے جدید غیرملکی اسکینرز پشاور پولیس کے حوالے کر دیئے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ان اسکینرز کا مطالبہ 2010ء سے کر رکھا تھا جب صوبے میں دہشتگردی عروج پر تھی۔ پشاور پولیس کو اسکینرز ایسے وقت میں دیئے گئے ہیں، جب دہشتگردی کی شرح میں 70 فیصد کمی آ چکی ہے۔ آئی جی ناصر درانی کہتے ہیں ان اسکینرز کی مدد سے بڑی اور مال بردار گاڑیوں کی تلاشی آسان ہو جائے گی۔ جدید اسکینرز جلد ہی شہر کے داخلی راستوں پر کام شروع کر دیں گے اور تاخیر سے ہی سہی لیکن انہیں دہشتگردی کے خلاف موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 484836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484836/پشاور-پولیس-کو-جدید-اسکینرز-فراہم-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org