0
Wednesday 9 Sep 2015 14:49

کراچی میں فائرنگ سے صحافی آفتاب عالم جاں بحق، 24 گھنٹوں کے اندر میڈیا کے دو نمائندگان قتل

کراچی میں فائرنگ سے صحافی آفتاب عالم جاں بحق، 24 گھنٹوں کے اندر میڈیا کے دو نمائندگان قتل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں فائرنگ کرکے سینئر صحافی آفتاب عالم کو قتل کر دیا گیا، کراچی میں 24 گھنٹوں کے اندر میڈیا کے دو نمائندے قتل کئے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے 11 سی میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئر صحافی آفتاب عالم جاں بحق ہوگئے، پوٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے انہیں گھر کے قریب سر میں گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ آفتاب عالم نجی مختلف ٹی وی چینلز سمیت کئی میڈیا اداروں سے وابستہ رہ چکے ہیں، ان کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات جیو نیوز کی ڈی سی این جی وین پر بہادر آباد کے علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی، جس میں سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 484918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش