QR CodeQR Code

یمنی فوج آئندہ دنوں میں جارحین کے خلاف حیران کن حملے کرے گی، ترجمان یمنی فوج

9 Sep 2015 18:09

اسلام ٹائمز: صنعا میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوج نے چھ مہینے سے جاری سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صوبہ مآرب میں جارحین کے فوجی اڈے پر بیلیسٹیک میزائل سے حملہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی فوج کے ترجمان نے جارح ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یمنی فوج آئندہ دنوں ان کے خلاف حیران کن حملے کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان جنرل شرف غالب لقمان نے صنعا میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فوج اور رضاکار عوامی فورس نے خود کو بدترین حالات کے لئے تیار کر رکھا ہے اور انہوں نے اپنے ملک پر جارحیت کے شروع ہی میں فوجیوں کو منظم کرنا شروع کر دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ فوجی طاقت کا توازن ہمارے حق میں نہیں ہے لیکن یمنی فوج اور رضاکار فورس نے اپنی حکمت عملی سے جارحین کی بالا دستی ختم کر دی ہے۔ یمن کی فوج نے چھ مہینے سے جاری سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صوبہ مآرب میں جارحین کے فوجی اڈے پر بیلیسٹیک میزائل سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے کم سے کم تین سو فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 484955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484955/یمنی-فوج-آئندہ-دنوں-میں-جارحین-کے-خلاف-حیران-کن-حملے-کرے-گی-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org