0
Wednesday 9 Sep 2015 18:26

قادیانیوں کے حامی امت مسلمہ کا حصہ نہیں ہوسکتے، اعجاز ہاشمی

قادیانیوں کے حامی امت مسلمہ کا حصہ نہیں ہوسکتے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اعجاز ہاشمی نے خبردار کیا ہے کہ فتنہ قادیانیت کیخلاف قانون سازی کی حفاظت کریں گے، اس کیخلاف باتیں کرنیوالے امت مسلمہ کا حصہ نہیں ہوسکتے، حکومت نے کسی دباؤ میں ردقادیانیت کے قانون سے انحراف کیا تو پوری قو م اٹھ کھڑی ہو گی، جے یو پی قیادت کرے گی۔ لاہور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ہر مسلمان عشق مصطفی ﷺ سے سرشار ہے اور نبی کے گستاخوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں جمعیت علما پاکستان کی قیادت نے دن رات جدوجہد کی جس کے باعث قادیانیت اب گالی بن چکا ہے، پاکستان میں انہیں ایسی گمنامی نصیب ہوئی ہے کہ کوئی اپنے شناختی کارڈ کے فارم میں لکھتا ہے اور نہ سرعام قادیانی ہونے کا اعلان کرتا ہے، اس لئے کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں، جس کا سہرا جمعیت علما پاکستان کے سر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ قادیانیت کے خلاف 1953ء میں مولانا ابوالحسنات قادری کی قیادت میں جمعیت علما پاکستان نے جدوجہد کی، جس میں مولانا عبدالستار خان نیازی مرحوم کی بھی بڑی خدمات ہیں جبکہ 1974ء میں جے یو پی نے فتنہ قادیانیت کیخلاف قانون سازی کا عمل مکمل کروا کر انہیں غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا، موجودہ دور اس قانون پر عملداری کا ہے۔ جس میں باوجود حکمرانوں کی خواہشات اور بیرونی دباو کے ابھی تک کسی کو ترمیم کی جرات نہیں ہوئی۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان مولانا شاہ احمد نورانی کا اثاثہ اور ان کی نشانی ہے، ہم مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر کبھی بھی خاموش نہیں رہے۔
خبر کا کوڈ : 484967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش