0
Wednesday 9 Sep 2015 18:25

ترکی، انقرہ سمیت مختلف شہروں میں کرد نواز پارٹی ایچ ڈی پی کے دفتر پر حملہ

ترکی، انقرہ سمیت مختلف شہروں میں کرد نواز پارٹی ایچ ڈی پی کے دفتر پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مشتعل ہجوم نے کرد نواز ایچ ڈی پی پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے، خیال رہے کہ کرد جنگجوں اور ترکی کی فوج کے درمیان پرتشدد واقعات میں گذشتہ دنوں اضافہ ہوا ہے۔ جائے حادثہ سے موصول ہونے والی تصاویر میں ایچ ڈی پی کی عمارت سے آگ اور دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم احمد داد اوغلو نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل ترکی فوج نے کرد جنگجوں کے ساتھ دو سال قبل ہونے والے معاہدے کے بعد پہلی بار ان کے تعاقب میں عراق کی سرحد کو عبور کیا ہے۔ قوم پرستوں نے ملک گیر پیمانے پر ریلیاں نکالیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے انقرہ میں ان کی پارٹی کی عمارت پر حملہ کیا ہے۔ پولیس خاموش تماش بین بنی ہوئی ہے اور وہاں جو چیز توڑی جا رہی ہے وہ ہمارے ایک ساتھ رہنے کی امید ہے۔
خبر کا کوڈ : 484968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش