0
Wednesday 9 Sep 2015 19:07

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیراعظم ہونگے، افراسیاب شیرانی

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیراعظم ہونگے، افراسیاب شیرانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (ایف آر) کے آرگنائزر افراسیاب ولی خان شیرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک ایسی جماعت ہے۔ جو موروثی سیاست کا خاتمہ کرے گی۔ نواب زادہ عزیز اللہ خان علیزئی کو ضلعی ناظم اور عمر امین خان گنڈہ پور کو تحصیل ناظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جس تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا، وہ تبدیلی آگئی ہے، اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جس طرح کرپشن کے خلاف اپنے دو وزراء کے خلاف اقدام اٹھایا، اس کی مثال آج تک نہیں ملتی۔ سردار آفرسیاب ولی خان شیرانی نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو ٹکٹیں دے کر ثابت کردیا کہ وہ یوتھ کو آگے لا رہے ہیں، جس کی زندہ مثال ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی ناظم عزیز اللہ خان علیزئی ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب پورے پاکستان میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی، اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے۔ KPK حکومت نے ریکارڈ مدت میں ایسے منصوبے بنائے، جو آج تک کسی گورنمنٹ نے نہیں کیئے اور تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں اور عام انتخابات میں نچلے طبقے کے لوگوں ٹکٹیں دے کر ثابت کردیا، کہ پاکستان تحریک انصاف ایک ایسی جماعت ہے جو موروثی سیاست کو ختم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان، صوبائی وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور کی بدولت دن دگنی رات چگنی محنت کر رہی ہے اور علی امین خان گنڈہ پور ڈیرہ اسماعیل خان کو ڈیرہ پھلاں دا سہرا بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 484977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش