QR CodeQR Code

لوئر دیر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری، پولیس ملوث

9 Sep 2015 19:45

اسلام ٹائمز: ڈی پی او قاسم خان نے پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جونیئر سے سینئر لیول تک پولیس ملوث ہے، محکمہ جنگلات بھی اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں درختوں کا نہیں، جنگلات کا صفایا کیا جارہا ہے، دلکش وادیوں کی خوبصورتی ماند پڑنے لگی ہے، لوئر دیر کے علاقے جندول میں درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔

ٹمبرمافیا نے دیار اور چیڑ کے قیمتی درخت کاٹ ڈالے، اسمگلر گاڑیوں، خچر اور مزدوروں کے ذریعے لکڑی اسمگل کرتے ہیں۔ ڈی پی او قاسم خان نے پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جونیئر سے سینئر لیول تک پولیس ملوث ہے، محکمہ جنگلات بھی اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔


خبر کا کوڈ: 484983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484983/لوئر-دیر-میں-جنگلات-کی-بے-دریغ-کٹائی-جاری-پولیس-ملوث

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org