QR CodeQR Code

سال 2014ء سے 2015ء میں پاکستان میں 14 صحافیوں کا قتل ہوا

9 Sep 2015 20:02

اسلام ٹائمز: انٹرنیشنل فیڈرل آف جرنلسٹس کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صحافیوں کے لیے پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا تھا، جب کہ جس میں صرف ایک سال میں 14 صحافی موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے، دوسرے نمبر پر شام رہا جو کہ 14 صحافیوں کے لیے مقتل گاہ بنا۔


اسلام ٹائمز۔ سال دو ہزار چودہ اور پندرہ میں دنیا بھر میں 118 جب کہ پاکستان میں 14 صحافیوں کو قتل کردیا گیا، حکومتیں اپنے تمام تر دعووں کے باوجود صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوگئیں ہیں۔

ریاستی ادارے، سیاسی جماعتیں، انتہاء پسند گروپ، لسانی و مذہبی تنظیمیں غرض پاکستان میں سب ہی صحافیوں کے مخالف ہیں، صحافی قتل ہوتے ہیں، انکوائری کمیٹیاں بنتی ہیں اور خاموشی چھاجاتی ہیں، پھر ایک اور صحافی کے قتل کی خبر آتی ہے۔

انٹرنیشنل فیڈرل آف جرنلسٹس کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صحافیوں کے لیے پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا تھا، جب کہ جس میں صرف ایک سال میں 14 صحافی موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے، دوسرے نمبر پر شام رہا جو کہ 14 صحافیوں کے لیے مقتل گاہ بنا، یہ سال بھی پاکستان کے صحافیوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا، صرف 24 گھنٹوں میں دو صحافیوں کو قتل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 484989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/484989/سال-2014ء-سے-2015ء-میں-پاکستان-14-صحافیوں-کا-قتل-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org