QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی مسلم لیگ نون کو مہنگی پڑے گی، چوہدری سرور

9 Sep 2015 22:30

اسلام ٹائمز: این اے 122 لاہور کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ بطور گورنر انکے ہاتھ بندھے تھے، لہذا وہ عوام کو انصاف مہیا نہیں کرسکے۔ انکا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون دھاندلی سے عوامی مینڈیت چوری کرتے آئے ہیں لیکن اب یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اس بار مسلم لیگ نون کو ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرانے نہیں دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ بطور گورنر ان کے ہاتھ بندھے تھے، لہذا وہ عوام کو انصاف مہیا نہیں کرسکے۔ انکا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون دھاندلی سے عوامی مینڈیت چوری کرتے آئے ہیں لیکن اب یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے مسلم لیگ نون کو تنبیہہ کی کہ 2013ء کی طرز کی دھاندلی کی کوشش مسلم لیگ نون کو بہت مہنگی پڑے گی۔ واضح رہے کہ چوہدری محمد سرور نے رواں سال 29 جنوری کو گورنرپ نجاب کے عہدے سے استعفٰی دیا تھا۔ استعفٰی دیتے وقت ان کا موقف تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت انہیں بحیثیت گورنر ان کے فرائض انجام دینے نہیں دے رہی اور وہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے 10 فروری 2015ء کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 485085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485085/بلدیاتی-انتخابات-میں-دھاندلی-مسلم-لیگ-نون-کو-مہنگی-پڑے-گی-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org