QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے، صوبہ بنانے کی کوشش نہیں ہو رہی، سیکرٹری خارجہ

10 Sep 2015 23:17

اسلام ٹائمز: پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے پاکستان مسئلہ کشمیر پر کمپرومائز نہیں کرے گا، کشمیر کا مسئلہ 1947ء کے تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیریوں کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کو رائے شماری کا متبادل تصور نہیں کرتا اقوام متحدہ کی قرار دادیں ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے دور میں مسئلہ کشمیر پر لچک دکھائی تھی، بیک چینل ڈیلوسی کے ذریعے انہوں نے کئی تجاویز بھی دی تھیں 4 نکاتی فارمولہ اور دوسری تحاریر کبھی بھی باضابطہ مذاکرات کا حصہ نہیں رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں واضح کیا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہیں بنایا جا رہا ہے، قومی اخبار کے مطابق گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا۔ اعزاز احمد نے کہا کہ نواز شریف اور نریندر مودی کی اوفا ملاقات میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے بھارتی ہم منصب کے سامنے پاکستان میں را کی مداخلت، ماہی گیروں کی رہائی اور ایل او سی ورکنگ باﺅنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 485211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485211/گلگت-بلتستان-کشمیر-کا-حصہ-ہے-صوبہ-بنانے-کی-کوشش-نہیں-ہو-رہی-سیکرٹری-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org