QR CodeQR Code

تعلیمی نصاب سے سازش کے تحت قائد کے خطبات کو نکالا جا رہا ہے، توقیر مہدی

10 Sep 2015 23:41

اسلام ٹائمز: لاہور میں امامیہ سکاؤٹس سے خطاب میں چیف سکاؤٹ کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے اپنے خطبات میں ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے پاکستان کا مطالبہ محض زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کیلئے نہیں، بلکہ اسلام کے سنہری اصولوں کو آزمانے کیلئے حاصل کیا ہے، لیکن پاکستان میں اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاؤٹنگ کے چیف توقیر مہدی نے لاہور میں اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، اسکاؤٹ تحریک وہ تنظیم ہے جسے قائداعظم محمد علی جناح نے خود لیڈ کیا تھا اور آئی ایس او آج بھی قائداعظم کے اصولوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایک سازش کے تحت کے نصاب سے قائداعظم محمد علی جناح کے خطبات کو نکالا جا رہا ہے، قائداعظم نے اپنے خطبات میں ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے پاکستان کا مطالبہ محض زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کیلئے نہیں، بلکہ اسلام کے سنہری اصولوں کو آزمانے کیلئے حاصل کیا ہے، لیکن پاکستان میں اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے خطبات پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ طلباء کو ایک ذمہ دار شہری اور ملک کا وفادار دیکھنا چاہتے تھے۔ امامیہ اسکاؤٹس قائداعظم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہیں، ان کے یوم وفات پر ملک کے اہم مقامات میں قرآن خوانی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 485214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485214/تعلیمی-نصاب-سے-سازش-کے-تحت-قائد-خطبات-کو-نکالا-جا-رہا-ہے-توقیر-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org