QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی جیلوں پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

11 Sep 2015 13:04

اسلام ٹائمز: وزارت داخلے کی جانب سے تھریڈ جاری ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ جیل اسکردو میں ممکنہ تخریب کاری سے نمٹنے کیلئے پاک فوج اور پولیس نے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے مختلف مختلف مہارتوں کامظاہرہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی جیلوں پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل اسکردو میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ ریہرسل میں حفاظتی اقدامات اور ممکنہ حملے کی صورت میں بروقت ایکشن کی مختلف مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ وزارت داخلے کی جانب سے تھریڈ جاری ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ جیل اسکردو میں ممکنہ تخریب کاری سے نمٹنے کیلئے پاک فوج اور پولیس نے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے مختلف مختلف مہارتوں کامظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں برگیڈئیر احسان محمود، ڈپٹی کمشنر اسکردو عابد علی، ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں متعدد جیلوں پر کئی بار حملے ہوئے ہیں اور خطرناک دہشتگردوں کو فرار کرائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 485265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485265/گلگت-بلتستان-کی-جیلوں-پر-ممکنہ-دہشت-گردی-کے-خطرے-پیش-نظر-سکیورٹی-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org