QR CodeQR Code

بانی پاکستان کا 67واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

11 Sep 2015 14:27

اسلام ٹائمز: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔


اسلام ٹائمز۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 67واں یوم وفات ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ بانی پاکستان کے یوم وفات پر کراچی سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ قائداعظم کے یوم وفات پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کی نسبت سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی مزار قائد پر حاضری دے گی اور فاتحہ خوانی کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 485280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485280/بانی-پاکستان-کا-67واں-یوم-وفات-آج-عقیدت-احترام-سے-منایا-جارہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org