0
Friday 11 Sep 2015 15:48

کراچی واٹر بورڈ سے گرفتار ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کے مزید سنسنی خیز انکشافات

کراچی واٹر بورڈ سے گرفتار ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کے مزید سنسنی خیز انکشافات
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی واٹر بورڈ سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 4 ایجنٹوں کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی، گرفتار دہشتگردوں نے دورانِ تفتیش کراچی میں ایک ہی روز 8 بم دھماکے کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تمام دھماکے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما قمر منصور کے بھائی محمود کی ہدایت پر کئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ سے گرفتار 4 ملزمان محسن خان، شفیق، خالد امان اور عبدالجبار کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، ملزمان نے 2008ء میں ایک ہی دن کراچی میں 8 بم دھماکے کرنے کا اعتراف کیا، تمام دھماکے ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر کے باہر کئے گئے تھے، ملزمان کے مطابق دھماکے ایم کیو ایم کے رہنماء قمر منصور کے بھائی محمود کی ہدایت پر کئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی مختلف اوقات میں رقم بھیجتی رہی ہے، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم محسن کا لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق چاروں ملزمان کراچی واٹر بورڈ کے ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے ذیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن سے بھی ماہانہ تنخواہ وصول کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 485302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش