QR CodeQR Code

سندھ میں بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں، تحریک انصاف کا مطالبہ

11 Sep 2015 16:01

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کیجانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کو نگرانی سونپی جائے، تحریک انصاف نے قرارداد کی حمایت کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانے کیلئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کو نگرانی سونپی جائے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی ضروی ہے۔ سیکریٹری اسمبلی کے پاس قرارداد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے بے قاعدگیوں اور بلدیاتی انتخابات کے دوران تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ پی ٹی آئی کی خاتون صوبائی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کا مطالبہ دہرایا۔ تحریک انصاف نے قرارداد کی حمایت کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 485307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485307/سندھ-میں-بلدیاتی-انتخابات-رینجرز-کی-نگرانی-کرائے-جائیں-تحریک-انصاف-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org