QR CodeQR Code

وفاقی ايجنسياں اتنا آگے نہ جائيں کہ واپسی ممکن نہ ہو، آصف زرداری ایکبار پھر پھٹ پڑے

11 Sep 2015 16:13

اسلام ٹائمز: سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کی گرفتاری اور سزا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا شریک چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ کہ ہمیں ایک بار پھر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس طرح کا سلوک کسی طور قابل برداشت نہیں، وفاقی ایجنسیاں اتنا آگے نہ جائیں کہ جہاں سے ان کی واپسی ممکن نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شريک چيئرمين آصف علی زرداری بھی سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا کیخلاف پھٹ پڑے، کہتے ہيں پيپلز پارٹی کو ايک بار پھر سياسی انتقام کا نشانہ بنايا جا رہا ہے، ايسا سلوک کسی طور برداشت نہيں کيا جائے گا، وفاقی ايجنسياں اتنا آگے نہ جائيں کہ واپسی ممکن نہ ہو۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے سابق وزیر علی نواز شاہ کی گرفتاری اور سزا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس طرح کا سلوک کسی طور قابل برداشت نہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے خبردار کیا کہ وفاقی ایجنسیاں اتنا آگے نہ جائیں کہ جہاں سے ان کی واپسی ممکن نہ ہو۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو گزشتہ روز احتساب عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 485310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485310/وفاقی-ايجنسياں-اتنا-آگے-نہ-جائيں-کہ-واپسی-ممکن-ہو-آصف-زرداری-ایکبار-پھر-پھٹ-پڑے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org