QR CodeQR Code

دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب کی صورت میں فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں

دہشتگردی کا خاتمہ قریب، شہروں سے مسلح جتھوں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کا بھی خاتمہ کرینگے، نواز شریف

11 Sep 2015 13:30

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو سال میں کراچی میں حالات میں واضح بہتری آئی ہے، اکا دکا واقعات سے دہشتگرد یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں وہ مرے نہیں، ہمیں بھی اندازہ ہے وہ کتنے زندہ ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب کی صورت میں فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا اور پولیس اہل کاروں پر حملے دہشت گردوں کا آخری حربہ ہیں۔ ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، شہر میں مکمل امن قائم کرکے دم لیں گے۔ اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دو سال میں کراچی میں حالات میں واضح بہتری آئی ہے، اکا دکا واقعات سے دہشت گرد یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں وہ مرے نہیں، ہمیں بھی اندازہ ہے وہ کتنے زندہ ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب کی صورت میں فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ قریب ہے۔ شہروں سے مسلح جتھوں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کا بھی خاتمہ کریں گے۔ دہشت گردوں اور مجرموں کو جلد انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی نظام میں سپریم کورٹ کے تعاون سے اصلاحات کریں گے۔

ادھر وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ شہر قائد میں مکمل امن 2 سال کی دوری پر ہے، دہشتگرد اب بزدلانہ کارروائياں کر رہے ہیں، جو ان کے آخری حربے ہيں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے مرض کا مسلسل علاج ہو رہا ہے، دو سال میں کراچی پہلے سے بہت بہتر ہوچکا ہے، آئندہ 2 سال میں کراچی مکمل امن والا شہر ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی ميں ستمبر 2013ء سے آپريشن شروع کيا، کراچی آپريشن ميں تمام سياسی جماعتوں کی رضا مندی شامل تھی، دہشت گرد اب بزدلانہ کارروائياں کر رہے ہیں، جو ان کے آخری حربے ہيں۔ وزیراعظم بولے کہ اکا دکا کارروائيوں سے کسی کو گھبرانا نہيں چاہئے، جانتے ہيں کہ دہشت گردوں ميں اب کتنی جان رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 485325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485325/دہشتگردی-کا-خاتمہ-قریب-شہروں-سے-مسلح-جتھوں-اور-فرقہ-واریت-پھیلانے-والوں-بھی-کرینگے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org