QR CodeQR Code

پرویز اشرف کےخلاف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس تیار کر لیا گیا

11 Sep 2015 22:50

اسلام ٹائمز: سابق وزیراعظم کے خلاف پہلے بھی 3رینٹل پاور ریفرنسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں تاہم اب نیب کی جانب سے سمندری رینٹل پاور ریفرنس بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کےخلاف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے جبکہ پرویز اشرف سمیت بارہ ملزمان کو طلبی کے سمن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف پہلے بھی 3رینٹل پاور ریفرنسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں تاہم اب نیب کی جانب سے سمندری رینٹل پاور ریفرنس بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے راجا پرویز اشرف سمیت 12 ملزمان کو طلبی کے سمن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی، پیپکو کے سابق ایم ڈیز طاہر بشارت چیمہ اور منور بصیر بھی ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج نثار بیگ 18 ستمبر کو سماعت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 485337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485337/پرویز-اشرف-کےخلاف-ایک-اور-رینٹل-پاور-ریفرنس-تیار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org