QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کی ہڑتال کی کال ناکام ہونے سے ثابت ہوگیا کہ کراچی تبدیل ہوچکا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

13 Sep 2015 14:04

اسلام ٹائمز: لاہور میں ممتاز سماجی شخصیت حیدر علی مرزا کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عمل ہونا چاہیئے۔ حکومت پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بجائے امن و امان بہتر بنانے پر توجہ دے۔ انہوں نے علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ اس سے اتحاد اور وحدت کے راستے نکلیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بھرپور انداز سے لڑیں گے، ایم کیو ایم کی ہڑتال کی کال ناکام ہونے سے ثابت ہوگیا کہ کراچی تبدیل ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ممتاز سماجی شخصیت حیدر علی مرزا کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مومن پورہ قبرستان تاریخی میراث ہے، اسے اورنج لائن منصوبہ کیلئے مسمار نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی ہڑتال کی کال ناکام ہونے سے ثابت ہوگیا کہ کراچی تبدیل ہوچکا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عمل ہونا چاہیئے۔ حکومت پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بجائے امن و امان بہتر بنانے پر توجہ دے۔ انہوں نے علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ اس سے اتحاد اور وحدت کے راستے نکلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 485364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485364/ایم-کیو-کی-ہڑتال-کال-ناکام-ہونے-سے-ثابت-ہوگیا-کہ-کراچی-تبدیل-ہوچکا-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org