QR CodeQR Code

محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں: وزیر اعظم پاکستان

13 May 2009 14:33

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ محفوظ اور بہتر۰۰۰۰


وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ محفوظ اور بہتر مستقبل کے حصول کی جنگ ہے، دہشت گردی کو ماضی کا حصہ بنا دیں گے۔ افغانستان کی ترقی کے لیے اسلام آباد میں علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی تعمیر کے لیے 30 کروڑ ڈالر فراہم کیے اور طورخم سے جلال آباد تک سڑک تعمیر کی، پاکستان افغان بھائیوں کو صحت کی سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے لوگر اور دیگر جگہوں میں اسپتال تعمیر کر رہا ہے۔ پاکستان افغانستان میں اداروں کے استحکام میں بھی مدد دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں صحت، تعلیم اور انفرا سٹرکچر کے مختلف منصوبوں کے لیے کام کر رہا ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان مہاجرین کو ہر ممکن سہولت دی ہے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ افغان طلبہ کے لیے ایک ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے وسط ایشیا سے 1000 میگا واٹ بجلی کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، پاکستان کو وسطی ایشیا سے ریلوے لائن کے ذریعے ملایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے کچھ حصے اس وقت شدت پسندوں کے نشانے پر ہیں۔ ہمیں دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا کیونکہ آج دنیا کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 4854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/4854/محفوظ-مستقبل-کیلئے-دہشت-گردوں-سے-لڑ-رہے-ہیں-وزیر-اعظم-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org