0
Sunday 13 Sep 2015 18:26
قوم دہشتگردی اور امن دشمن قوتیں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو

دہشتگردوں کو پناہ دینےوالے مدارس کیخلاف کارروائی کی جائے، راغب نعیمی

دہشتگردوں کو پناہ دینےوالے مدارس کیخلاف کارروائی کی جائے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ لاہور میں نعیمین ایسوسی ایشن کے 15ویں سالانہ مجلس شوریٰ کے اجلاس سے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپریشن ضرب عضب کو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو بھی عبرت کا نشان بنایا جائے نیز آپریشن ضرب عضب کے دوران ہلاک اور گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے تاکہ عوام الناس ان کے ناکام عزائم سے خود کو محفوظ رکھ سکیں، حکومت پاکستان عالمی دہشتگرد تنظیموں کے نیٹ ورک کو پاکستان میں داخل اور فعال ہونے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے، وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے کالجز اور یونیورسٹیوں کو بھی شامل کیا جائے۔

سالانہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں صوبہ پنجاب سے نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران، ذمہ داران اور ضلعی عہدیداران سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے مرکزی صدر پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری شہباز سیفی، علامہ قاسم علوی، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری، حافظ غلام علی، مفتی نعیم احمد صابری، مفتی احمد سعید طفیل (مرکزی نائب صدر نعمین ایسوسی ایشن)، مولانا محمد شفقت علی یوسفی، علامہ ارتضی نورانی، علامہ مختار ندیم، مفتی اعجاز احمد فریدی، حافظ سفارش علی نعیمی، مفتی ذیشان احمد صابری، علامہ عبدالرحمن جلالپوری، مفتی بلال فاروق نعیمی، قاری محمد امیر قادری، حفیظ الرحمن حقانی، علامہ محمد رمضان شاد و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

علامہ راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ قوم دہشتگردی اور امن دشمن قوتیں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، مدارس اہل سنت امن وامان کے قیام کیلئے حکومت پاکستان افواج پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وطن عزیز کو پرامن ریاست اور عظیم تر مملکت بنانے کے ہر فیصلے پر حکومت اور پاک فو ج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اہلسنت پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا قومی فریضہ ادا کرتے رہیں گے، مدارس اہلسنت سے ہمیشہ امن و محبت، اخوت و بھائی چارے اور رواداری کا پیغام دیا جاتا ہے، علماء و مشائخ اہلسنت غلبہ دین اور تحریک استحکام پاکستان میں تیزی لائیں، مدارس دینیہ اسلام کے ناقابل تسخیر قلعے، رشدوہدایت کے سرچشمہ اور علم و عرفان کے مراکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کی سرپرستی کرنیوالے مدارس سے لاتعلقی اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے والے نام نہاد مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ظلم کو باقی نہ رہنے دیا جائے، اسلام کے پرامن چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، معاشرے میں تعلیم کا فروغ، امن وامان کا قیام، دہشتگردی و انتہاء پسندی کا خاتمہ، عدل و انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے تنظیمی وتبلیغ سرگرمیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوتے کہا کہ یکم اکتوبر 2015 سے صوبائی دارالحکومت میں 20 سے زائد مقامات پر ماہانہ بنیادوں پر درس قرآن بعنوان پیغام قرآن کا سلسلہ شر وع کیا جائے گا، صوبائی انتخابات اور تمام ذیلی تنظیمات کا مشترکہ اجلاس 18 اکتوبر کو جامعہ نعیمیہ میں ہو گا۔ 31ویں قومی میلاد النبیؐ کانفرنس برائے خواتین جنوری  2016 کے پہلے عشرہ میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں منعقد ہو گی جبکہ فروری 2016 دوسرا سالانہ ’’قومی پیام حیاء سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا، مارچ 2016 میں بین المدارس مسابقہ حسن قرآت، مسابقہ حسن نعت، مسابقہ تقریر اور مسابقہ مقالہ نویسی کروایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 485404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش