0
Sunday 13 Sep 2015 18:36

نیشنل ایکشن پلان پر سیاست سے بالاتر ہو کر عمل کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا

نیشنل ایکشن پلان پر سیاست سے بالاتر ہو کر عمل کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاک فوج کراچی کو امن شکن عناصر کی چراگاہ نہیں بننے دے گی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کے معاملے میں مصلحتوں کو آڑے نہ آنے دیا جائے، حکمرانوں نے عوام کو دعووں، نعروں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا، پاکستان پر نااہل اور ناکام حکمران مسلط ہیں، عالمی سازشوں کے تحت فرقہ واریت کے ذریعے امت مسلمہ کو کمزور کیا جا رہا ہے، حکومت توانائی بحران پر قابو پانے میں ناکا م ہو چکی ہے، بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حکام اپنے اور اپنے خاندان کے اثاثے پاکستان منتقل کریں، سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے معاف کروائے گئے اربوں روپے کے قرضے واپس لئے جائیں، افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے بلوچستان کی بدامنی میں ملوث ہیں، اقوام متحدہ بھارت کے امن دشمن رویے کا نوٹس لے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملکی ترقی و استحکام کیلئے ہر طرح کی لوٹ مار بند ہونی چاہیئے، نیشنل ایکشن پلان پر سیاست سے بالاتر ہو کر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے نام پر ووٹ خریدے جا رہے ہیں، فوج کی کوششوں سے پاکستان دہشتگردوں کیلئے محفوظ مقام نہیں رہا، ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں، مافیاز اور مذہبی سوداگروں کی طرف سے عوام کا استحصال روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علماء قتل ناحق کیخلاف آواز اٹھائیں اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 485405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش