QR CodeQR Code

نندی پور پاور اسٹیشن کے نام پر قوم کو دھوکا دینے والی ن لیگ کا پول کھل گیا، پیپلزپارٹی پنجاب

13 Sep 2015 22:53

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں پنجاب کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف اینڈ کمپنی اپنے بداعمال پر زیادہ دیر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ شہید بےنظیر بھٹو کی تصویر بلاول نے لاہور میں ڈیرے ڈال کر پنجاب میں ن لیگ کا جینا حرام کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نندی پور پاور اسٹیشن کے نام پر قوم کو دھوکا دینے والی ن لیگ کا پول کھل گیا ہے۔ شریف برادران نے انرجی بحران پر میگاواٹ کے اعداد و شمار کا گورکھ دھندا بتا بتا کر قوم کو ’’چار سو چالیس وولٹ کا جھٹکا‘‘ دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے حکومتی دور میں پنجاب کا وزیراعلیٰ بدترین احتجاج کرکے عوام کو سرکاری خرچ پر وفاقی حکومت کے خلاف اکساتا رہا، آج اربوں روپے کے سکینڈلز اور بدترین انرجی بحران پر خاموشی کیوں ہے؟ نواز شریف اینڈ کمپنی اپنے بداعمال پر زیادہ دیر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ شہید بےنظیر بھٹو کی تصویر بلاول نے لاہور میں ڈیرے ڈال کر پنجاب میں ن لیگ کا جینا حرام کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں انڈر ایسٹیمیٹ کرنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر، سابق میئر ریاض شاہد، سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پی ایل بی محمد طاہر شیخ، ٹکٹ ہولڈرز ملک سردار ٹرالے والے، رانا انوار الحق، محمد اعجاز چوہدری، لال حسین راشد، میاں ارشد ندیم، سرمد فضل حسین راہی، ضلعی صدر مرزا اسلم مظہر، جنرل سیکرٹری نیاز احمد جلوکہ نے لیگی حکومت کے نندی پور سکینڈل اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مشترکہ بیان میں کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا دوسری پارٹیوں میں جانے والے اپنے اصل مقام کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا حقیقی کارکن نظریات پر پہرہ دیتا ہے۔ آوارہ لوگوں کی پیپلز پارٹی کو کوئی ضرورت نہیں۔ پی پی کا جیالا بی بی شہید کا متوالا اور بھٹو ازم پر مر مٹنے کا عزم رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 485439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485439/نندی-پور-پاور-اسٹیشن-کے-نام-پر-قوم-کو-دھوکا-دینے-والی-ن-لیگ-کا-پول-کھل-گیا-پیپلزپارٹی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org