0
Monday 14 Sep 2015 10:21

سوات، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنرل کونسلر غلام سعید جاں بحق

سوات، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنرل کونسلر غلام سعید جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے ممبر اور جنرل کونسلر غلام سعید جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف کے سینٹرل اسپتال منتقل کرکے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب قتل کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 485485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش