QR CodeQR Code

مسجد الحرام میں کرین کا گرنا افسوسناک واقعہ ہے، وفاق المدارس شیعہ

14 Sep 2015 10:41

اسلام ٹائمز: میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ حادثے پر ہر مسلمان رنجیدہ ہوا ہے۔ خانہ کعبہ میں دوران حج حادثہ افسوسناک ہے، ایام حج کے دوران توسیع حرم کا کام 2 ماہ کیلئے روک دیا جاتا اور حفاظتی اقدامات کر لئے جاتے تو اس اندوہناک حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی، سیکرٹری مولانا محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا شاہد حسین نقوی نے مسجد الحرام بیت اللہ میں کرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت سے بہتر انتظامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ حادثے پر ہر مسلمان رنجیدہ ہوا ہے۔ خانہ کعبہ میں دوران حج حادثہ افسوسناک ہے، ایام حج کے دوران توسیع حرم کا کام 2 ماہ کیلئے روک دیا جاتا اور حفاظتی اقدامات کر لئے جاتے تو اس اندوہناک حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے سعودی حکومت کے انتظامی اداروں کے درمیان مضبوط رابطے اور بہتر انتظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 485504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485504/مسجد-الحرام-میں-کرین-کا-گرنا-افسوسناک-واقعہ-ہے-وفاق-المدارس-شیعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org