0
Monday 14 Sep 2015 14:40

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کی سزا کالعدم قرار دے دی گئی

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کی سزا کالعدم قرار دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق علی نواز شاہ کی اہلیہ نے احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے شوہر کو سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، سزا عجلت میں اور سیاسی بنیادوں پر دی گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے علی نواز شاہ کی اہلیہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب حکام کو 21 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ 10 ستمبر کو کراچی کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں 5 سال کی سزا سنائی تھی، سزا کے خلاف پیپلز پارٹی نے نواز حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سزا کو سیاسی دشمنی قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 485563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش