QR CodeQR Code

کراچی میں وکلاء نے عدالتیں جبری بند کرا دیں، دوسرے روز بھی بائیکاٹ

14 Sep 2015 14:59

اسلام ٹائمز: 5 ستمبر 2015ء کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ عمران امام زیدی اور وکلاء کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سٹی کورٹ تھانے میں سلیمان نعیم عباسی ایڈووکیٹ کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، وکلاء نے مقدمے کے اندراج کیخلاف آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں وکلاء نے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر برہم ہو کر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا، وکلاء کی جانب سے آج دوسرے روز بھی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث اپنے مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں پہنچنے والے سائلین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق 5 ستمبر 2015ء کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ عمران امام زیدی اور وکلاء کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سٹی کورٹ تھانے میں سلیمان نعیم عباسی ایڈووکیٹ کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، وکلاء نے مقدمے کے اندراج کیخلاف آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم سندھ ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق عدالتی کارروائی جاری رہی، جبکہ وکلاء نے سٹی کورٹ میں عدالتیں جبری بند کروا دیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی کیلئے ایس ایس یو کمانڈوز کو بھی طلب کیا گیا۔ وکلاء کی سٹی کورٹ سے سندھ ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی کے پیش نظر سندھ ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایس ایس یو کمانڈوز کو بھی طلب کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 485564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485564/کراچی-میں-وکلاء-نے-عدالتیں-جبری-بند-کرا-دیں-دوسرے-روز-بھی-بائیکاٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org