0
Monday 14 Sep 2015 18:51

گلگت، وزیراعظم نواز شریف نے قراقرم ہائی وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

گلگت، وزیراعظم نواز شریف نے قراقرم ہائی وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر عطاءآباد جھیل پر قراقرم ہائی وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین دوستی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے عطاءآباد ٹنل کا بھی افتتاح کر دیا۔ واضح رہے کہ 4 جنوری 2010ء کو لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کا ایک بڑا حصہ زیر آب آ گیا تھا جس کے باعث پاک چین تجارت بھی متاثر ہو گئی تھی۔ وزیراعظم نواز شریف نے قراقرام ہائی وے کی تعمیر نو کا افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت 25 کلو میٹر پر چین کے تعاون سے تعمیر نو کا آغاز کیا جائے گا۔ 7 کلومیٹر طویل 5 سرنگیں عطاءآباد جھیل کے نیچے بنائی گئی ہیں جبکہ تعمیر نو کے منصوبے کے تحت 24 کلومیٹر طویل سڑک پر 2 بڑے پل اور 78 چھوٹے پل تعمیر کئے جائیں گے۔ پاک چین دوستی ٹنل 27 ارب روپے سے تعمیر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 485613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش