0
Monday 14 Sep 2015 19:58

قراقرم یونیورسٹی گلگت، میٹرک کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان

قراقرم یونیورسٹی گلگت، میٹرک کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے میٹرک ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ضمنی امتحانات رواں مہینے کی 29 تاریخ سے شروع ہونگے۔ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ممتاز احمد کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلا پیپر کیمسٹری II اور سوکس II کا ہوگا۔ امتحانات 26 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ان امتحانات کے انعقاد کیلئے پورے گلگت بلتستان میں 32 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان امتحانات میں کل 4300 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ رولنمبر سلپ ریگولر امیدواروں کو ان کے متعلقہ سکول میں اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے متعلقہ سینٹر اور پتے پر بھجوا دیئے گئے ہیں۔ شعبہ امتحانات کے ایک اور اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مارکشیٹ طلباء کے متعلقہ کالجز اور سینٹر میں ارسال کر دیئے گئے ہیں چنانچہ طلباء اپنی مارکشیٹ کے حصول کیلئے اپنے کالجز سے رابطہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 485618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش