QR CodeQR Code

مانانوالہ میں حساس اداروں کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

15 Sep 2015 08:32

اسلام ٹائمز: حساس ادارے نے دہشتگردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملی تھی اور یہ دہشتگرد فیصل آباد میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مانانوالہ کے علاقے لاگر میں حساس اداروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر رات گئے کارروائی کی جس میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ فورسز کی جوابی فائرنگ سے 6 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 2 دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقابلے کے دوران حساس ادارے کا ایک افسر بھی زخمی ہو گیا۔ حساس ادارے نے دہشتگردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملی تھی اور یہ دہشتگرد فیصل آباد میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ پہنچا دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 485653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485653/مانانوالہ-میں-حساس-اداروں-کی-کارروائی-6-دہشت-گرد-ہلاک-2-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org