QR CodeQR Code

بنکا ک دھماکوں کا الزام، پاکستانی سمیت 2 ملائیشین شہری گرفتار

15 Sep 2015 08:52

اسلام ٹائمز: غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسپکٹر جنرل نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملائیشین افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ انسپکٹر جنرل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ان افراد کو ملائیشیا میں کہاں سے حراست میں لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملائیشین پولیس نے بنکاک کے مندر میں گزشتہ مہینے ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک پاکستانی اور 2 ملائیشین شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد ابوبکر نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملائیشین افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ خالد ابو بکر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ان افراد کو ملائیشیا میں کہاں سے حراست میں لیا گیا اور ان پر کیا اور کب باقاعدہ الزامات لگائے جائیں گے تاہم انہوں نے کہاکہ ملائیشین پولیس اس معاملے کی تفتیش کرے گی اور حراست میں لیے گئے افراد سے متعلق تھائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ دوسری جانب تھائی پولیس چیف سومیوت پوم پین مونگ کا کہنا ہے کہ انھیں ملائیشین پولیس کی جانب سے 3 افراد کو حراست میں لیے جانے سے متعلق اطلاعات نہیں۔ اس سے قبل تھائی پولیس نے بتایا کہ مندر میں بم نصب کرنے والا شخص تھائی لینڈ کے جنوبی بارڈر سے ملائیشیا فرار ہو گیا تھا تاہم خالد ابو بکر نے اس حوالے سے کچھ کہنے سے معذرت کی۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک مندر میں ہونے والے دھماکے کے بعد مشتبہ شخص کی ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی تھی جس میں اسے ایک مندر میں ایک بیگ چھوڑ کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بنکاک کے مندر میں بم دھماکے سے 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 485662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485662/بنکا-ک-دھماکوں-کا-الزام-پاکستانی-سمیت-2-ملائیشین-شہری-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org