QR CodeQR Code

میگا پروجیکٹس پر تیزی سے وسعت بلوچستان دوستی کا ایک عظیم ثبوت ہے، ماروی میمن

15 Sep 2015 12:48

اسلام ٹائمز: لسبیلہ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں چئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کہنا تھا کہ مستحق خواتین کو رقم کی وصولی میں ضرور تکالیف کا سامنا ہے اور دیگر مشکلات بھی ہیں لیکن ان کو جلد دور کیا جائیگا اور ری سروے شروع کروا کر باقی ماندہ مستحق افراد کو بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کا ایک عظیم روحانی رشتہ ہے۔ لسبیلہ میں سسی پنوں کی لازوال داستان بہت مشہور ہے اور آج بھی سندھ اور بلوچستان کے لوگ ایک دوسرے سے محبت اور پیار کرتے ہیں۔ سسی اگر ٹھٹھہ کی تھی تو میں بھی ٹھٹھہ سے تعلق رکھتی ہوں اور پنوں بلوچستان کا رہنے والا تھا۔ آج بھی میاں نواز شریف نے بلوچستان اور لسبیلہ کی ایک عظیم دھرتی پر ایک ماں بہن کی حیثیت سے بھیجا ہے۔ بلوچستان کی ماؤں بہنوں اور مستحق خواتین کی داد رسی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ لسبیلہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات خود پڑھ کر معاشرے کی خواتین کو بھی پڑھائیں اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں شعور و آگہی دیں، یہ ایک منصوبہ ہوگا، جو طالب علم اس مقصد میں کامیاب ہوگا۔ اسکی حوصلہ افزائی کیجائیگی اور اسلام آباد سمیت بڑی بڑی یونیورسٹیز میں ان کو مدعو کیا جائیگا۔ موجودہ حکومت نے مستحق خواتین اور افراد کیلئے ماہانہ 1000 روپے سے رقم بڑھا کر 1500 کردی ہے۔ بجٹ میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 40 ارب سے رقم بڑھا کر 102 ارب تک کر دی گئی ہے۔ جس سے اس وقت تقریباَ 3 کروڑ 66 لاکھ مستحق فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جبکہ وسیلہ تعلیم پروگرام پاکستان کے صرف 32 اضلاع میں اجرا کم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس پروگرام کو ملک بھر کے اضلاع میں شروع کیا جائے۔ مستحق خواتین کو رقم کی وصولی میں ضرور تکالیف کا سامنا ہے اور دیگر مشکلات بھی ہیں لیکن ان کو جلد دور کیا جائیگا اور ری سروے شروع کروا کے باقی ماندہ مستحق افراد کو بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائیگا کیونکہ ہمارے ہر گھر، ہر گاوں اور ہر علاقے سے رابطے ہیں۔ لسبیلہ کی خواتین کیساتھ مینے اوتھل آتے ہوئے ملاقاتیں کیں۔ ان خواتین نے بھی مشکلات کا ذکر کیا تھا۔ ان کو ضرور حل کیا جائیگا۔ کیونکہ معاشرے اور پھر اسلامی معاشرے میں خواتین کو جو عزت حاصل ہے، اسکی تعریف بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ اب صرف لڑکے کام نہیں کریں گے، بلکہ لڑکیاں بھی حدود میں رہ کر کام کریں گی اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

اس موقع پر وائس چانسلر جناب ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے کہا کہ انشاءاللہ ایک سال کے اندر اندر ہمارے طلباء قابل ترین طلباء میں شمار ہونگے اور زیادہ سے زیادہ پی ایچ ڈی او حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری، ذرعی، حیوانات، معدنیات اور دیگر تمام شعبوں میں تعلیم میں زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کیے جارہے ہیں۔ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے آپکو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے منصوبوں کو وہ ضرور سپورٹ کریں گے۔ ماروی میمن نے لسبیلہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور گرلز ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ، پرو وائس چانسلر گل حسن بلوچ، رجسٹرار امن اللہ رونجھو سیکورٹی آفیسر ڈاکٹر موسٰی جاموٹ، BISP قلات ڈیویژن کے ڈائریکٹر محمد یوسف رودینی، BISP لسبیلہ کے ڈائریکٹر در محمد پرکانی، نواب دین مری، پیر مجید شاہ، غلام سرور جمعہ رونجھو اور خواتین طلبہء طالبات اور دیگر حضرات موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایچ او اوتھل میر حاصل خان قمبرانی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے طور پر تعینات کی گئی تھی۔ بعدازاں لسبیلہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سرکٹ ہاوس میں ظہرانہ دیا۔


خبر کا کوڈ: 485773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485773/میگا-پروجیکٹس-پر-تیزی-سے-وسعت-بلوچستان-دوستی-کا-ایک-عظیم-ثبوت-ہے-ماروی-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org