QR CodeQR Code

ملتان،جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی نشترہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات، دعائے صحت کی اپیل

15 Sep 2015 16:53

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ رہا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر چوکوں اور چوراہوں کو اپنا ٹارگٹ بنا رہے ہیں اور بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں جس کا کوئی مسلمان تصور بھی نہیں کرسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی کی قیادت میں ڈاکٹر سرور چودھری، کنور محمد صدیق، شیخ اسرار پر مشتمل وفد نے نشتر ہسپتال جا کر بم دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کی دُعا کی۔ قبل ازیں ایم ایس سے ملاقات کر کے علاج معالجے کے سلسلہ میں تعاون کی پیشکش کی۔ میاں آصف محمود اخوانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ رہا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر چوکوں اور چوراہوں کو اپنا ٹارگٹ بنا رہے ہیں اور بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں جس کا کوئی مسلمان تصور بھی نہیں کرسکتا۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اس سانحہ میں ہلاک ہونیوالوں کو دس دس لاکھ اور زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ امداد کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر علاج معالجہ کی سہولیات میسر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے۔


خبر کا کوڈ: 485810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485810/ملتان-جماعت-اسلامی-کے-رہنمائوں-کی-نشترہسپتال-میں-زخمیوں-سے-ملاقات-دعائے-صحت-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org