QR CodeQR Code

عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

15 Sep 2015 21:17

اسلام ٹائمز: وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق جمعرات 24 ستمبر سے اتوار 27 ستمبر تک تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، جبکہ 28 ستمبر سے تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کام کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق جمعرات 24 ستمبر سے اتوار 27 ستمبر تک تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، جبکہ 28 ستمبر سے تمام اداروں معمول کے مطابق کام کرینگے۔ حکومت کی جانب سے چھٹیوں کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین کی دو چھٹیاں بھی ویک اینڈ کا شکار ہوگئ ہیں، کیونکہ وفاقی اداروں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 485843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485843/عیدالاضح-ی-کی-سرکاری-تعطیلات-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org