0
Tuesday 15 Sep 2015 22:58

لاہور میں آر پی او کانفرنس، عبادت گاہوں کی جیو ٹیکنگ کا فیصلہ

لاہور میں آر پی او کانفرنس، عبادت گاہوں کی جیو ٹیکنگ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے آر پی او کانفرنس۔ عید الاضحیٰ پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں کی جیو ٹیگنگ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقدہ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نسیم الزمان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کیپٹن عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب رائے الطاف حسین، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی جاوید اسلام، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کیپٹن عثمان خٹک اور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ محمد طاہر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب فیصل شاہکار، سی سی پی او کیپٹن امین وینس، آر پی او شیخوپورہ محمد شہزاد سلطان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب فاروق مظہر، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس جان محمد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹیبشمنٹ نواز وڑائچ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی آئی ٹی شاہد حنیف، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمد چودھری اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی شریک تھے۔ تمام آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہوئے۔

کانفرنس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اکیاون ہزار نو سو چوہتر افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران صوبے بھر میں انتیس ہزار ترانوے سرچ آپریشنز کے گئے جن میں آٹھ لاکھ ایک ہزار دو سو تین افراد سے تفتیش کی گئی جبکہ چار ہزار پانچ سو پیتنس افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ فارن ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت تین ہزار چھ سو تینتس مقدمات درج کئے گئے۔ ہتھیاروں کی نمائش کرنے پر دو ہزار چوہتر کیسز کا اندراج کیا گیا جبکہ ساﺅنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چار ہزار نو سو ایک مقدمات درج کئے گئے۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ منافرت آمیز تقریریں اور وال چاکنگ کرنے پر ایک ہزار اڑتیس مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک ہزار آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ صوبے بھر میں قتل کی وارداتوں میں اٹھائیس، اقدام قتل میں بہتر، اندھے قتل میں تئیس جبکہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پچیس فیصد کمی پر اطمینان ظاہر کیا گیا۔

ڈکیتی کی وارداتوں میں اکتیس، ڈکیتی قتل میں اکتالیس، دہشتگردی اور فرقہ واریت کی وارداتوں میں پینسٹھ فیصد کمی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ مدارس کی جیوٹیگنگ کے بعد مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں کی جیو ٹیگنگ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی اور دیگر غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی پر ایس پی یو کے اڑھائی ہزار اہلکار تعینات ہیں۔ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے سے چوری کی گاڑیوں کی دوسرے صوبوں میں خریداروں کی لسٹ فوری تیار کر کے معاملہ حکومتی سطح پر اٹھایا جائے گا جبکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے حکمت عملی کی حتمی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 485849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش