QR CodeQR Code

صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک علاج تجویز کر دیا گیا

16 Sep 2015 00:53

اسلام ٹائمز: میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کی کمر اور بائیں ٹانگ میں درد شدت اختیار کرچکا ہے۔ میڈیکل بورڈ میں دو آرتھو پیڈک سرجن، ایک نیورولوجسٹ اور ایک نیورو سرجن شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ میں انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق چار رکنی میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کا بیرون ملک آپریشن تجویز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے مہروں میں تکلیف کے باعث آپریشن ناگزیر ہے اور اس آپریشن کیلئے ملک میں جدید آلات دستیاب نہیں۔ سابق صدر کی کمر اور بائیں ٹانگ میں درد شدت اختیار کرچکا ہے۔ میڈیکل بورڈ میں دو آرتھو پیڈک سرجن، ایک نیورولوجسٹ اور ایک نیورو سرجن شامل ہیں۔ ججز نظربندی کیس میں جمع کرائی گئی، رپورٹ پر ڈاکٹر سہیل رفیع، ڈاکٹر ندیم میمن، ڈاکٹر امتیاز ہاشمی اور ڈاکٹر طارق کے دستخط ہیں۔


خبر کا کوڈ: 485869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485869/صدر-پرویز-مشرف-کا-بیرون-ملک-علاج-تجویز-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org