QR CodeQR Code

مکہ کرین حادثے میں شہید اور زخمیوں کے ورثاء کو پالیسی کے تحت معاوضہ ادا کیا جائیگا، وزارت مذہبی امور

16 Sep 2015 01:02

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ مکہ کرین حادثے میں گیارہ پاکستانی شہید ہوئے جن میں سے چھ پاکستانی پہلے سے سعود عرب میں مقیم تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزات مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں کرین حادثے میں شہید اور زخمیوں کے ورثاء کو پالیسی کے تحت معاوضہ ادا کیا جائیگا۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان وزارت امور کا کہنا ہے کہ ابتک 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے 740 خصوصی پروازیں چلائی گئیں، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، مکہ کرین حادثے میں گیارہ پاکستانی شہید ہوئے جن میں سے چھ پاکستانی پہلے سے سعود عرب میں مقیم تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کرین حادثے کے تمام زخمی مکمہ کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 485871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485871/مکہ-کرین-حادثے-میں-شہید-اور-زخمیوں-کے-ورثاء-کو-پالیسی-تحت-معاوضہ-ادا-کیا-جائیگا-وزارت-مذہبی-امور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org