0
Wednesday 16 Sep 2015 08:38

سید گیلانی کی مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال کی کال

سید گیلانی کی مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال کی کال
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ، بارہ مولا سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمد، شہداء کشمیر کا لہو جدوجہد آزادی کیلئے مشعل راہ ہے۔ سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے (آج) بدھ کو ریاست بھر میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز نے حریت پسند نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ روز کے تین بے گناہ نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد منگل کے روز ضلع بارہ مولا کے کنزر نالے کے قریب سے غنی پورہ کنزر کے رہائشی 32 سالہ منظور احمد ریشی کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری نوجوانوں کی بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں ہلاکتوں میں اضافے کے پیش (آج) بدھ کو ریاست بھر میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ سید علی گیلانی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے حریت پسند کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کو اپنی طاقت اور وحشیانہ طرزعمل سے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہاکہ شہداء کشمیر کا لہو جدوجہد آزادی کے لئے مشعل راہ ہے، کشمیری عوام صبح آزادی کا سورج ضرور دیکھیں گے۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ آزادی کے حصول کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، کشمیری عوام اولوالعزمی اور ثابت قدمی کیساتھ غاصب بھارت کیخلاف ایک ہو جائیں اور ہڑتال سے یہ ثابت کریں کہ کشمیریوں نے تو پہلے کبھی ہمت ہاری ہے اور نہ آئندہ منزل کے حصول تک جدوجہد آزادی کے راستے سے ہٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 485880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش