QR CodeQR Code

بلوچستان میں حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، جنرل ناصر خان جنجوعہ

16 Sep 2015 12:28

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں نیب کیجانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ بچوں کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ کرپشن سے متعلق والدین سے سوال کرسکیں۔ طلبہ کو کرپشن کے خاتمے کی مہم میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔ نیب بحیثیت ادارہ کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہاتھ سے نکلنے کا تصور ختم ہو رہا ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کے دلوں میں پاکستان کہیں چھپا ہوا تھا۔ بلوچستان میں حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں اور لوگ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے میں طلبہ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آج کے طلبہ ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ نیب کی طرف سے طلبہ کو کرپشن کے خاتمے میں شامل کرنے پر انہوں نے نیب کے اس اقدام کو سراہا۔ بچوں کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ کرپشن سے متعلق والدین سے سوال کرسکیں۔ طلبہ کو کرپشن کے خاتمے کی مہم میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔ نیب بحیثیت ادارہ کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 485952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/485952/بلوچستان-میں-حالات-مکمل-طور-پر-قابو-ہیں-جنرل-ناصر-خان-جنجوعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org