0
Wednesday 16 Sep 2015 16:52

ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سمیت سانحہ صفورا کے مزید 3 دہشتگرد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سمیت سانحہ صفورا کے مزید 3 دہشتگرد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ صفورا کے مزید 3 دہشتگردوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سانحہ صفورا میں گرفتار 3 دہشتگردوں حسین عمر شبلی، سلطان قمر رومی اور نعیم ساجد عرف پینا کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو دہشتگردوں کو تحویل میں دینے کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گرفتار دہشتگرد سلطان قمر محکمہ فشریز میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہے، سرکاری افسر ہونے کے باوجود اس نے دہشت گردوں کی مدد کی، دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا، اور ان کی رہائش کا بندوبست کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ سانحہ صفورا کے دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ سلطان قمر صدیقی اور اسلحہ ڈیلر نعیم ساجد اسلحے کی اسمگلنگ کیا کرتے تھے، ان کے سلطان قمر کے بھائی حسین قمر صدیقی کے ساتھ مراسم تھے، اسی کے ذریعے ہی انہوں نے سلطان قمر سے اسلحہ حاصل کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں دہشتگردوں کو 30 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر سچل پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ واضح رہے کہ سانحہ صفورا میں پہلے ہی 5 دہشتگرد گرفتار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 486001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش